انسداد وبا کے سسلسلے میں چین اورامریکہ کوتعاون کرنا چاہیئے ،چین کی وزارت خارجہ

0

پانچ تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےسوال کیا کہ امریکی تھنک ٹینک نے انسداد وبا کے سلسلے میں امریکہ سے چین کے ساتھ انسداد وبا کی اپیل کی ہے ، اس بارے میں چین کا کیا تبصرہ ہے ۔
چینی ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ وبا  بدستور پھیل رہی ہے  ۔ دنیا کے دو اہم ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو انسانی معاشرے کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا مشترکہ مقابلہ کرنا چاہیئے اور دونوں  ایسا کر بھی  سکتے ہیں۔اس ضمن میں چین امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ مل کر عالمی ادارہ صحت کے کردار کی حمایت کرتے ہوئے عالمی تعاون کو فروغ دینے  کیلئے تیار ہے۔
وبا کےماخذ کے سراغ  کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ دو ہزار انیس کی دوسری ششماہی میں وبائی صورتحال رونما ہونے کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں۔امید ہے کہ دوسرے فریق بھی عالمی ادارہ صحت کے ساتھ وباکے ماخذکے سراغ کا پتہ لگانے میں تعاون کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY