چین کی تحفظ ماحول کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں

0

چین کےتیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران  تحفظ ماحول کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ حیاتیاتی ماحول میں زبردست بہتری آ رہی ہے ۔ ملکی و  غیر ملکی شخصیات نے  اس حوالے سے اختیار کردہ اقدامات اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین کے اقدامات ایک شفاف اور خوبصورت دنیا کے قیام کے لیے انتہائی موزوں ہیں ۔ 
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جوائس موسویانے کہا کہ وہ فضائی ماحول کی بہتری کے لیے  چین کے انتظام و انصرام  کی گواہ ہیں اور چین کے  ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے پرامید ہیں ۔ 
 یاد رہے کہ تیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران چین نے توانائی کے ڈھانچے میں اصلاحات کو فروغ دیا ہے ۔ چین نے دنیا کا سب سے بڑا انتہائی کم اخراج پر مبنی صاف کوئلے سے چلنے والا بجلی کا ترسیلی نظام تعمیر کیا ہے  ۔ اس کے علاوہ چین   شمسی توانائی ،ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کی صلاحیت اور ان سے بجلی کی پیداوارکے لحاظ سے دنیا میں  سرفہرست ہے ۔ اس وقت چین  میں  صاف توانائی کا استعمال توانائی کے مجموعی  استعمال کا 23.4 فیصد  ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY