چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سےسرگرمیوں کی افتتاحی تقریب

0

دو مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیولنک کے ذریعے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کے ستربرسوں میں دونوں ممالک نے جامع تعاون کا مظاہرہ کیا ہے اور سدا بہار دوستی قائم کی ہے ۔چین اورپاکستان کو سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید اعلی معیار،وسیع پیمانے اور گہری سطح کا تعاون کرنا چاہیئے۔فریقین کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنی چاہیئے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا اور “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹیو کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر دونوں وزراء خارجہ نے چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے لوگو  کا اجرا کیا۔
 چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ دو مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مل کر چین پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
وانگ وین بین نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ چین-پاک تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ  کی مناسبت سے سیاست، معیشت و تجارت، ثقافتی تبادلے سمیت متعدد شعبوں میں تقریباً سو سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن کا اعلان پاکستان کے ساتھ  مشاوت کے بعد جلدکیا جائے گا۔  ہمیں یقین ہے کہ دو طرفہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے چین-پاکستان روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ،مختلف شعبوں مین باہمی حقیقی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ تاکہ چین پاک جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا جاسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY