چین بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کے اعتبار سے دنیا میں سرفہرست

0

عالمی تنظیم برائے دانشورانہ املاک کی دو  تاریخ کو جاری تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ 2020 میں دنیا بھر میں بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد چار فیصد اضافے سے 275،900  تک جا پہنچی ہے جو تاریخی اعتبار سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔چین کی بین الاقوامی پیٹنٹ  درخواستوں میں  16.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 68720 درخواستوں کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔ چین کے بعد امریکہ 59230 بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جاپان ، جنوبی کوریا اور جرمنی بالترتیب تیسرے ، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
شرح اضافہ کے تناظر میں چین 16.1 فیصد کے ساتھ دوسرے بڑے پیٹنٹ درخواست دہندہ ممالک سے نمایاں طور پر آگے ہے ۔ پیٹنٹ درخواستوں کو جدت پر مبنی سرگرمی کے ایک اہم اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکہ  1978 میں “پیٹنٹ تعاون معاہدہ” کے نفاذ کے بعد  سالانہ بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں میں سرفہرست رہا تھا ۔لیکن 2019 میں چین نے پہلی مرتبہ امریکہ  پر سبقت حاصل کی۔ 2020 میں بھی چین نے اپنی سبقت کا تسلسل برقرار رکھا  ،جس سے جدت کے میدان میں چین کی طاقت اور صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here