کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قائمہ کمیٹی کے چوبیسویں اجلاس نے چھبیس دسمبر دو ہزار بیس کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کے انعقاد کے فیصلے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کے مطابق، تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس پانچ مارچ دو ہزار اکیس کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے اعلی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس سے قبل بدھ کی سہ پہر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس کووڈ۔۱۹ کے حفاظتی انتظام کے تحت ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کی گئی جس میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے ترجمان گو وی من نے اجلاس کا تعارف کراتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے ۔ گو وی من نے بتایا کہ اجلاس چار مارچ کی سہ پہر سے دس مارچ تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ کووڈ۔۱۹ سے متعلق حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی ہے اور یہ الزام کہ چین جغرافیائی سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے دوسرے ممالک کو ویکسین فراہم کررہا ہے تنگ نظری پر مبنی ہے۔
گو وی من نے کہا کہ فروری کے آخر تک ، چین نے 69 ممالک اور 2 بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی امداد فراہم کی ہے ، اور 28 ممالک کو ویکسین برآمد کی ہے ، اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔