معاشی ماہرین کی جانب سے چین کی اقتصادی ترقی کی تعریف

0

چین کے قومی شماریات بیورو نے حال ہی میں 2020 کےقومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق چین کی جی ڈی پی ایک سو ٹریلین چینی یوان کی حد پار کرچکی ہے ،  فی کس جی ڈی پی مسلسل دو سالوں سے دس ہزارامریکی ڈالرز سے زائد رہی ہے۔ماہرین کے نزدیک یہ شاندار اعداد و شمار چینی معیشت کی مضبوط لچک اور شہریوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے چینی حکومت کے بہترین اقدامات کے مظہرہیں۔ چائنا انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینج سینٹر کے نائب چیف اکانومسٹ جانگ یونگ جون کے مطابق جی ڈی پی کے اعداد و شمارسے ملک کی جامع قومی طاقت کی عکاسی ہوتی ہے۔ عالمی سطح پر کووڈ-۱۹ وبا کے تناظر میں ، جی ڈی پی کے شاندار اعداد و شمارچینی معیشت کی مضبوط لچک کو ظاہر کرتے ہیں۔معاشی ترقی کی بدولت شہریوں کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here