چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس ” ۲۰۲۰ کے دوران امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ”شائع کرے گا

0

چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس حالیہ عرصہ کے دوران”  امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ” شائع کرے گا تاکہ امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔
 رپورٹ  کے مطابق  امریکی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وبا قابو سے باہر ہو گئی  اور پانچ لاکھ سےزیادہ امریکی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
رپورٹ کے مطابق  امریکی جمہوری نظام کی خرابی سیاسی انتشار کا باعث بنی ہے اور امریکی معاشرے کو مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیاہے۔ امریکی جمہوری نظام پر لوگوں کا اعتماد 20 سالوں میں کم ترین سطح پرآگیا ہے۔ امریکہ میں اقلیتیں نسلی امتیاز کا شکار ہیں۔ اسلحہ کے کاروبار اور فائرنگ کے واقعات میں ریکارڈاضافہ ہواہے ۔اس کے علاوہ  امیر اور غریب کے  درمیان  تفریق بڑھ گیا ہے ، اور کمزور گروہ  وبا سے متعلق حکومت کے غیر فعال ردعمل کا سب سے بڑا شکار بن چکے ہیں۔
 

 امید ہے امریکہ دوہرا معیار ترک کرکے اپنے  ملک کے اندر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اختیار کرے گا، چین کی  وزارت خارجہ

یکم تاریخ کو  چین کی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ، ایک رپورٹر نے پوچھا کہ26 تاریخ کو ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 23 ماہرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نےامریکی پولیس کے طاقت کے زیادہ استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے قانون کے نفاذ میں تشدد کی اطلاعات تواتر سے میڈیا میں آئی ہیں۔
“واشنگٹن پوسٹ” سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں امریکہ میں تقریباً ایک ہزار افراد کوقانون نافذ کرنے والے افسران نے گولی مار کر ہلاک کیا ہے ، اور قانون نافذ کرنے والے افسران  نے یومیہ اوسطا  3 افراد  کو ہلاک  کیا ہے ۔اس رویہ کے  پیچھے چھپے مسائل کا جاننا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بلاامتیاز ہر نسل ، رنگ ، صنف یا قومیت کے لوگوں   کا احترام  ہونا چاہیے، اور
انسانی حقوق کا تحفظ  ہونا چاہیے۔امید ہے  امریکہ دوہرا معیار  ترک کرتے ہوئے اپنے ملک کے اندرنسل پرستی اور  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تشدد  جیسے سنگین انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دے گا ، اور اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here