یکم مارچ کوچین کی وزارت خارجہ کےترجمان وانگوینبین نےرسمی پریس کانفرنس میں پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی جانب سےچین میں انسدادغربت میں حاصل کردہ ثمرات کی مبارکبادپرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ انسدادغربت میں چین کےثمرات دنیاکےلیےبھی قیمتی تجربات فراہم کرتےہیں۔ چینی صدرشی جن پھنگ کےقیادت میں چینی حکومت اورعوام کاعزم اورقوت محرکہ اولیں تجربات ہیں۔
وانگوینبین نےنشاندہی کی کہ مطلق غربت کاخاتمہ چین میں عوامی زندگی کی بہتری کاسنگ میل،انسانی حقوق کےنصب العین کی تاریخی کامیابی اورانسانی ترقی میں عظیم باب ہے۔
وانگوینبین نےزوردیاکہ غربت سےنجات نہ صرف چین بلکہ دنیاکامشترکہ پھل ہے۔ ہم ترقی پذیرممالک میں انسدادغربت اورعالمی انسانی حقوق کی ترقی کےلیےاپنی خدمات پیش کرنےکیلئےتیارہیں ۔