چین میں اعدادوشمار کے قومی بیورو کی سرکاری ویب سائٹ نے اٹھائیس فروری کو”عوامی جمہوریہ چین کی 2020 کے قومی معاشی اور معاشرتی ترقی سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق، دو ہزار بیس میں چین میں جی ڈی پی کی کل مالیت 101598.6 بلین یوان تک جاپہنچی ہے۔ جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں دو اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ دو ہزار بیس میں 11.86 ملین نئی شہری ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، پچھلے سال کے مقابلے میں سی پی آئی میں 2.5٪ کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، 2020 کے آخر میں ،چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3216.5 بلین امریکی ڈالر تھے ، جس میں پچھلے سال کے آخر کے مقابلے میں 108.6 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال کی مالیت1000 ارب یوان تک جاپہنچی ہے۔ جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد ، نو کروڑ نواسی لاکھ نوے ہزار دیہی آبادی کو غربت سے نجات دی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے قومی بیورو کے نائب صدر شینگ لائی یون نے تعارف کرتے ہوئے کہا کہ دو ہزار بیس میں چین میں مجموعی معاشی حجم 100 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا ہے ، اور فی کس جی ڈی پی مسلسل دوسرے سال 10،000 امریکی ڈالر سے زیادہ رہی ہے۔