“ہانگ کانگ پر محب الوطنوں کی حکمرانی “کو برقرار رکھا جائے،ہانگ کانگ کےمختلف حلقے

0

حالیہ دنوں چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب چیرمین اور ریاستی کونسل کے تحت امور ہانگ کانگ و مکاؤ کے دفتر کے ڈائریکٹر شیا باؤ لونگ نے  ” ایک ملک دو نظام ” سے متعلق ایک سیمینار  میں نشاندہی کی کہ ” ہانگ کانگ  پر محب الوطنوں  کی حکمرانی  ” ، “ایک ملک دو نظام” کا کلیدی جز ہے۔اس حوالے سے ہانگ کانگ کے مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے خیالات  کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ” ہانگ کانگ پر محب الوطنوں  کی حکمرانی ” ،”ایک ملک دو نظام” پر عمل درآمد کی اہم ضمانت ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی اتنظامی علاقے کی ایگزیکٹو کونسل کی ممبرایے لیو شو ای  نے کہا کہ موجودہ دور میں ہانگ کانگ کو درپیش سب سے اہم معاملہ انتخابی نظام کو بہتر بنانا ہے۔ملک کے اقتدار اعلی کا احترام نہ کرنے والوں ،غیرملکی قوتوں سے مل کر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کو ہانگ کانگ کی حکمران ٹیم  سے باہر رکھا جانا چاہیئے۔مادروطن اور ہانگ کانگ سے محبت کرنے والوں کو ہانگ کانگ کی حکمرانی
کر نی چاہیے اور ہانگ کانگ کی ترقی کو قومی ترقی سے منسلک  کرنا چاہیے تاکہ ہانگ کانگ کی دوررس ترقی ،خوشحالی و استحکام کو فروغ ملے اور ہانگ کانگ کی عوامی زندگی کو بہتر بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here