چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد۹۸۹ ملین تک پہنچ گئی

0

چین کے اعدادوشمار کے قومی بیورو کی طرف سے اٹھائیس تاریخ کو جاری کردہ  سال دو ہزار بیس قومی اقتصادی اور سماجی ترقی سے متعلق  شماریاتی اعلامیہ کے مطابق،دو ہزار بیس کے اختتام تک چین میں انٹرنیٹ  استعمال کرنے والوں کی تعداد 989 ملین تک جاپہنچی ، جن میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 986 ملین بنی ہے۔ 
اعدادوشمار  کے مطابق موبائل انٹرنیٹ صارفین کی ٹریفک کا کل حجم 165.6 بلین جی بی رہا ، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 35.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ،پورے سال میں 83.36 ارب ایکسپریس ترسیلات کی خدمات انٹرنیٹ کی مدد سے مکمل کی گئیں۔
 اعلامیہ شہریوں کی آمدنی اور اخراجات سے متعلق  ظاہر کرتا ہے کہ 2020 میں شہریوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 27540 یوان بنی ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے جن میں شہروں میں رہنے والوں کی اوسط فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 40378 یوان رہی ، جس میں 2.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ دیہات میں رہنےوالوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی 15204 یوان رہی ، جس میں 5.7 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here