متعدد ممالک کے رہنماوں کی چینی ویکسینوں کی تعریف

0

حال ہی میں چین کی تیار کردہ کووڈ-۱۹  ویکسین منگولیا ، تھائی لینڈ ، مصر ، متحدہ عرب امارات ، الجیریا ، مراکش ، ترکی ، زمبابوے ، سینیگال ، موزمبیق ، سیرا لیون ، بیلاروس ، میکسیکو ، پیرو ، کولمبیا ، ڈومینیکا ، بولیویا ، ہنگری اور دیگر ممالک میں  پہنچ گئی ہیں۔ متعدد ممالک کے سربراہان ذاتی طور پر چینی ویکسین  وصول کرنے کیلئےایئرپورٹ گئے ہیں ۔
متعدد ممالک کے سیاسی رہنماوں کا خیال ہے کہ  اس کے باوجود کہ چین کو  خود بھی ویکسین کی ضرورت ہے، چین نے مشکلات پر قابو پاتے ہوئے غیر ملکوں کو ویکسین فراہم کی ہیں، اس سے پوری دنیا  اور مختلف ملکوں کے عوام کی سلامتی اور صحت کے لیے چین کی توجہ اور فکر کا اظہار ہوتا ہے۔چین کی  تیار کردہ ویکسین نے نہ صرف جانیں بچائی ہیں ، بلکہ اس سے  انسداد وبا کے لیے چین کے عالمی برادری کے ساتھ 
باہمی تعاون کا ایک نیا باب  بھی رقم ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے  کہ چین نے دنیا میں انسداد وبا کے نصب العین میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here