یکم مارچ کو” چینی خصوصیات کی حامل سو شلسٹ قانون کی حکمرانی کی راہ پر گامزن رہا جائے” کے موضوع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون چھیو شی رسالے میں شائع ہوگا۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی قانون کی حکمرانی کو اہمیت دیتی ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں قانون کی حکمرانی میں تاریخی اصلاحات اور پیش رفت ہوئی ہے۔جامع قانون کی حکمرانی کا مجموعی ڈھانچہ بنیادی طور پر وجود میں آچکا ہے اور عملی تجربات میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
مضمون میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مستقبل میں جامع قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے سی پی سی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا ،عوام کو مرکزی اہمیت دینے کی پالیسی پر ثابت قدم رہا جائے گا ،سائنسی طریقہ کار اپنایا جائے گا اور با اخلاق اور باصلاحیت کارکنان کی تربیت کو اہمیت دی جائے گی۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جامع قانون کی حکمرانی کو فروغ دینا ملک کی حکمرانی میں گہری سطح کی اصلاح ہے۔سائنسی نظریات اور تصورات سے اس عمل کی رہنمائی کی جائے۔