چین کےصدرمملکت شی جن پھنگ نےپچیس فروری کی شام فرانس کےصدرمیکرون کےساتھ فون پرگفتگوکی۔
شی جن پھنگ نےنشاندہی کی کہ 2020 میں آپ کےساتھ پانچ مرتبہ ٹیلیفون پرہونےوالی گفتگو نےچین اورفرانس کےتعلقات کی مستحکم ترقی کوفروغ دیاہے۔ ہم نےجواتفاق رائےحاصل کیاہےاس پرعملدرآمدہوچکاہے۔ نئےسال میں فریقین کوباہمی اعتمادکوگہراکرناچاہئے،ایک دوسرےکےبنیادی مفادات اوراہم تحفظات کااحترام کرناچاہئے،تعاون کےمعاہدوں پرعملدرآمدکرناچاہئے،اورتوانائی،ہوابازی اورزرعی خوراک کےشعبوں میں عملی تعاون کومسسلسل فروغ دیناچاہئےتاکہ چین فرانس تعاون کےفروغ کونئی قوت فراہم کی جاسکے۔ چین پیرس بینالاقوامی مالیاتی مرکزکی تعمیرکی حمایت کرتاہے۔ میکرون نےکھلےپن اورتعاون پرمبنی رویہ کےتحت اہم شعبوں میں باہمی تعاون میں مزیدپیشرفت کوفروغ دینےاوریورپ اورچین کےمابین تبادلہ خیالاورتعاون کوفعال طورپرفروغ دینےکےلئےچین کےساتھ کام کرنےپرآمادگی کااظہارکیا۔ انہوں نےامیدظاہرکی کہ یورپی یونین اورچین سرمایہ کاری معاہدےکےنفاذکےفروغ کےلئےمل کرکام کریں گے۔ فرانس نےوباکےخلاف جنگ میں بینالاقوامی تعاون خاص طورپردوسرےممالک کوویکسین کےحصول کوتیزکرنےمیں مددکرنےپرچین کےمثبت کردارکی تعریف کی،اوراس سلسلےمیں چین کےساتھ تعاون کومستحکم کرنےکی امیدکااظہارکیا