چھبیس فروری کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے زور دیا کہ سوشل سیکورٹی عوامی زندگی کی بہتری کی ضمانت دینے ،سماجی انصاف کا تحفظ کرنے اور عوامی فلاح بہبود کو بہتر بنانے کا بنیادی نظام ہے اور حکمرانی کا اہم جز ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مزید شہریوں کو سوشل سیکورٹی نظام میں شامل کیا جائے،عوام کو مزید مضبوط ،مکمل اور قابل اعتماد سوشل سیکورٹی فراہم کیاجائے۔عوام کی مختلف اقسام کی ضروریات کو پورا کیا جائے،تمام عوام کا احاطہ کرنے والا سوشل سیکورٹی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ چین میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے