چینی اہلکار کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں غربت کے خاتمے کے شاندار کارنامے اور تجربات پر بریفنگ

0

مقامی وقت کے مطابق چھبیس فروری کو ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 46 ویں اجلاس میں “انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ میں غربت میں کمی کے کردار” کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ چین کے نیشنل بیورو آف دیہی احیاکاری کے جنرل محکمہ کی ڈائریکٹر  سو گو شیا  نے کانفرنس میں موضوعاتی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت  نے عوام کو مرکز ی اہمیت  دیتے ہوئے  غربت میں کمی کے ذریعے انسانی حقوق کا بہتر تحفظ اور فروغ حاصل کیا  ہے۔چینی حکومت نے 2012 کے بعد   اہدافی  انسدادغربت کی حکمت عملی اپنائی ۔1.4 بلین  آبادی والے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک نے  مطلق غربت کا خاتمہ کرکے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے اور عالمی غربت میں کمی اور انسانی حقوق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین غربت  کے خاتمے کے مشن کو  آگے بڑھانے ، اور غربت سے پاک عالمگیر خوشحالی پر مبنی  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور انسانی حقوق کے بہتر تحفظ اور فروغ کے لئے تمام ممالک  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر  روس ، پاکستان  اور   دیگر ممالک نے عالمی برادری سے باہمی احترام اور مشترکہ مفاد پر مبنی  تعاون کو برقرار رکھنے اور  غربت میں کمی کے شعبے میں تعمیری مکالمہ اور تعاون کو مستحکم کرنے اور مشترکہ طور پر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ  کی اپیل کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here