چین بیرونی وفود کےدورہ سنکیانگ کاخیرمقدم کرتاہے ،چینی وزارت خارجہ

0

چھبیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کی جانب سے
دورہ سنکیانگ  سے متعلق پو چھا گیا۔  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نےکہا کہ چین
مختلف بیرونی وفود کے دورہ سنکیانگ کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ حالیہ برسوں کے دوران  ایک سو سے
زائد ممالک  کےصحافیوں ، سفارتی اہلکاروں  سمیت دیگر حلقوں سے وابستہ  بارہ سو شخصیات نے
سنکیانگ  کے دورے کیے ہیں،انہوں نے سنکیانگ کی حقیقی صورت حال کو دیکھا ہے جو مغربی میڈیا
کی کوریج سے یکسر مختلف ہے ۔ 
ترجمان نے کہا کہ چین نے متعدد مرتبہ یورپی یونین کو دورہ سنکیانگ کی دعوت دی ہے اور ان
کی خواہشات کی روشنی میں اہتمام کی کوشش کی گئی ہے مگر افسوسناک امر ہے کہ یورپی یونین نے
دورہ سنکیانگ کو کئی بار ملتوی کیا ہے ، یورپی یونین کی جانب سے غیر معقول تقاضے کیے گئے ہیں
یہاں تک کہ علیحدگی پسندی میں ملوث مجرمان سے ملاقات کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا
کہ یورپی یونین نے اپنے دورے کو  مطالبات سے مشروط کیا ہوا ہے ،سنکیانگ کا دروازہ اُن کے لیے
ہمیشہ  کھلا ہے  اور چین کی مخلصانہ دعوت آج بھی برقرار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY