چین کا امریکہ پر گلوبل صنعتی سپلائی چین برقرار رکھنے پر زور ، چینی وزارت خارجہ

0

امریکی صدر جو بائیڈن نے چوبیس تاریخ کو ایک صدارتی فرمان پر دستخط کیے ہیں جس میں چار اہم مصنوعات کی گلوبل سپلائی چین کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے جس کے تحت سیمی کنڈیکٹرز سمیت بیرونی مصنوعات بالخصوص چینی مصنوعات پر عدم انحصار پر زور دیا گیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے پچیس تاریخ کو اس حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ عالمگیریت کے دور میں تمام ممالک کے مفادات ایک دوسرے سے قریبی جڑے ہوئے ہیں۔

گلوبل صنعتی سپلائی چین کا قیام مارکیٹ قوانین اور کاروباری اداروں کی خواہشات کی روشنی میں مشترکہ کوششوں کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

چین کے خیال میں مصنوعی طور پر صنعتی سپلائی چین سے علیحدگی کو فروغ دینا اور سیاسی قوتوں کے استعمال سے زبردستی معاشی قوانین کو تبدیل کرنا غیر حقیقی ہے۔ایسے اقدام سے امریکہ کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ گلوبل صنعتی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ مارکیٹ کے معاشی قوانین اور آزادانہ تجارت کا احترام کرے گا اور گلوبل صنعتی سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام کو برقرار رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here