چین میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد

0

چین میں غربت کےخاتمےکی کوششوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینےوالوں کےلئےاعزازی تقریب پچیس تاریخ کی صبح بیجنگ میں منعقدہوئی۔ شی جن پھنگ نےاجلاس سےاہم خطاب کیا ۔

انہوں نےاپنےخطاب میں کہاکہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کےبعدسے،چین نےانسانی تاریخ میں غربت کےخلاف سب سےبڑی اورمشکل جدوجہدکاآغازکیا۔ آٹھ سال کی انتھک محنت کےبعد، 832 غریب کاؤنٹیوں اور 128000 غریب دیہات کوغربت کی فہرست سےنکالاگیا،موجودہ معیارات کےتحت تقریباً 100 ملین دیہی غریب عوام کوغربت سےچھٹکاراحاصل ہوا،جوتخفیف غربت کی تاریخ میں ایک معجزہ ہے۔ چین نےپائیدارترقی کےحوالےسےاقوام متحدہ کے 2030  کےپائیدارترقیاتی ایجنڈےمیں طےشدہ غربت کےخاتمےکےہدف کودس برس قبل حاصل کیااوراپنےملک میں انتہائی غربت اورعلاقائی غربت کےمسئلےکوکامیابی کےساتھ حل کیا۔ شی جن پھنگ نےکہاکہ غربت سوشلزم نہیں ہے۔ اگرغریب علاقوں میں دیرپاغربت سےنجات نہیں پائی جاسکتی اورعوام کےمعیارزندگی کوبلندنہیں کیاجاسکتاتوچینی خصوصیات کےحامل سوشلزم کی خوبیاں ظاہرنہیں ہوںگی،اس صورت میں اسےسوشلزم نہیں قراردیاجاسکتاہے۔غربت کےخاتمےکےشعبےمیں چین کی حاصل کردہ کامیابی چین کی ہی نہیں بلکہ ساری دنیاکی مشترکہ کامیابی ہے،اس کامیابی نےبنینوع انسان کےہم نصیب سماج کی تعمیرکےلیےاہم خدمت سرانجام دی ہے۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں،جناب شی جن پھنگ نےانسدادغربت کےامورکاجائزہ لینےکےلئےپچاس سےزائددورےکئے،اس دوران انہوں نےانتہائی غربت کےشکارچودہ علاقوں میں عوام سےبالمشافہ ملاقاتیں کیں۔غریب علاقوں میں لوگوں کوغربت سےنجات دلانےمیں معاونت کی خاطر 30 لاکھ سےزائدسرکاری عہدیداروں کاانتخاب کیاگیا۔ اعدادوشمارکےمطابق گزشتہ آٹھ سالوں میں،غربت کےخلاف جنگ میں سے1800 زیادہ چینی عہدیداروں نےجام شہادت نوش کیا۔

چینی صدرشی جن پھنگ نےکہاکہ غربت کےخاتمےکےنتائج کومستحکم کرنےاورانہیں وسعت دینےکےلئےدیہی ترقی پربھرپورتوجہ دینی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here