چین دو ہزار بیس میں دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ حاصل کرنے والا ملک رہا

0

چوبیس تاریخ کو چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام نیوز پریفنگ میں وزارت تجارت کے اہل کار  نے اپنے بیان میں کہا کہ  2020 میں چین کے غیر ملکی سرمائے کے استعمال میں اضافہ ہوا اور دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرما یہ حاصل کرنے والا ملک بن گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ 2020 میں چین میں غیر ملکی سرمائے کا کل اصل استعمال 999.98 بلین یوآن رہا   جس میں  پچھلے سال کے مقابلے مِیں چھ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ  39،000 غیر ملکی سرمائے سے چلنے والے نئے  کاروباری ادارے قائم ہوئے ، جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ موصول کرنے والا ملک بن گیا۔ اس میں ہائی ٹیک صنعتوں میں غیر ملکی سرمائے کا  استعمال پچھلے سال کے مقابلے میں  11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY