انسداد غربت کے حوالے سےچینی صدرمملکت شی جن پھنگ کےخیالات

0

جامع خوشحالی کی راہ پر  کوئی بھی پیچھےنہرہجائے۔ انسدادغربت چینی صدرمملکت شی جن پھنگ کےلیےسب سےاہم بات ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں کانگریس کےبعدشی جن پھنگ نےمختلف مواقع پرانسداد غربت کےحوالےسے بہت سے بیانات دیئےجن میں بہت سےاس تعارات بھی شامل  ہیں۔ 
 شی جن پھنگ نےبیس جولائی دوہزارسولہ کومشرقی اورمغربی چین کےدرمیان انسدادغربت کےتعاون کےموضوع پرایک سمپوزیم میں کہاتھا کہ غربت سےنجات اور امیر بننے کی جستجو کے دوران زیادہ دولت کمانےکےساتھ ساتھ لوگوں کی ذہنی ترقی کوفروغ دینابھی اہم ہے۔ جبکہ دو ہزار سترہ کی قومی عوامی کانگریس میں شی جن پھنگ نےاپنےخطاب میں کہاکہ غربا کی امداد کے طریقہ کار کو بہتربناناچاہیئے۔ اس کےلیےسنجیدگی اوراحتیاط سے کام کرناچاہیئے۔انہوں نے اہدافی انسدادغربت کےہراقدام کو دستکاری کے کام کااستعارہ دیا ۔ 
گزشتہ آٹھ سالوں میں،غربت کےخلاف دنیاکی سب سےبڑی اورسخت جنگ کےبعد،چین میں تقریباً 100 ملین افرادکوغربت سے نجات دلائی گئی ہےاوراقوام متحدہ کےپائیدارترقیاتی ایجنڈے میں طےشدہ غربت میں کمی کے  ہدف کودس برس قبل حاصل کرلیاگیا ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ چینی لوگ جامع خوشحال معاشرےمیں داخل ہورہےہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY