چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی کرغزستان کے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف سے ٹیلی فونک بات چیت

0

چینی صدرمملکت شی جن پھنگ نےبائیس تاریخ کوکرغزستان کےصدرسادیرنورگوزوئیچ جپاروف سےٹیلیفونک باتچیت کی۔

چینی صدرشی جن پھنگ نےکہاکہ چین اورکرغزستان ایک دوسرےکی مرکزی دلچسپی کےامورپرساتھ کھڑےہیں۔ چین اعلیٰ میعارکےحامل کھلےپن کووسعت دینےکی کوشش کررہاہےجس سےکرغزستان سمیت دنیاکےمختلف ممالک کوترقی کےزیادہ مواقع ملیں گے۔چین اورکرغزستان کےساتھ” دی بیلٹ اینڈروڈ”،معیشت اورتجارت،باہمی روابطاورزراعت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کوفروغ دیناچاہیے۔ شی جن پھنگ نےکہاکہ فریقین کودونوں ممالک اورخطےمیں امن واستحکام کےتحفظ کےلیےسکیورٹی تعاون کومضبوط بناناچاہیے۔چین انسدادوبامیں کرغزستان کی مددکرےگا ۔

کرغزستان کےصدرسادیرنورگوزوئیچ جپاروف نےکہاکہ کرغزستان ہانگ کانگ،سنکیانگ اورتائیوان سےمتعلق امورپرچین کےموقف کی حمایت کرتاہےاور “ایک چین” کےاصول کےساتھ مثبت طورپرکھڑاہے۔ انہوں نےکہاکہ ڈیوس ایجنڈےکےموقع پرصدرشی جن پھنگ کی کثیرالجہت پسندی اورکھلی عالمی معیشت کی تعمیرکی اپیل موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کرغزستان چین کےساتھ مل کربنی نوع انسان کےہم نصیب سماج کی تعمیرکوآگےبڑھائےگا۔ انہوں نےیقین کااظہارکیاکہ صدرشی جن پھنگ کی رہنمائی میں چینی عوام نمایاں کامیابیاں حاصل کریںگے۔

SHARE

LEAVE A REPLY