چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی مصری ہم منصب عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فونک بات چیت

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس فروری کی شام مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ چین مصر کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ چین ملک کے اقتداراعلیٰ، آزادی اور علاقائی سالمیت اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کیلئےمصرکی حمایت کرتاہےاورمصرکےساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ چین انسداد کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی تیاری میں مصر کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وبا کے منفی اثرات کو دور کر کے چین اور مصر کے مابین اہممنصوبے ہموار اندازمیں آگےبڑھرہےہیں ۔ چین مصر میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مصر کے صدر مملکت عبد الفتاح السیسی نےچینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نےکہاکہ مصرہانگ کانگ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق چین کےموقف کی حمایت کرتاہےاورانسانی حقوق کے بہانے چین کےداخلی امورمیں مداخلت کی سخت مخالفت کرتاہے۔ مصرچین کےساتھ جامع حکمت عملی کے شراکت دارانہ تعلقات کوفروغ دیناچاہتاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY