چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا دنیا کے بہترین مفاد میں چین۔امریکہ تعلقات کی بہتری پر زور

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بائیس تاریخ کو چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ “لان تنگ” فورم سے خطاب کیا۔  انہوں نے اپنے خطاب میں چین۔امریکہ تعاون کو بنی نوع انسان کے مشترکہ مفاد کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی عالمی برادری کی امید اور بڑے ممالک کی ذمہ داری بھی ہے ۔ 
وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے چین ۔امریکہ تعلقات انتہائی پیچیدہ صورتحال کا شکار ہیں ۔اس کے بنیادی اسباب میں سابق ​​امریکیحکومتکیجانبسےاپنے​​سیاسی مفادات کی خاطر  “چائنا پالیسی” کا منفی استعمال اور مختلف رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔اس طرح دونوں ممالک کے تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔
انہوں  نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ جمہوری رویوں کی حمایت کی ہے ،ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دیا ہے اور ہمیشہ عالمی امن کا دفاع کیا ہے۔چین ہمیشہ سے مشترکہ مفاد پر مبنی تعاون کی حمایت کرتا ہےاور کثیرالجہتی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے ۔ 
وانگ ای نے چین ۔امریکہ تعلقات کو معمول پر واپس لانے کے لیے  چار نکاتی تجاویز بھی پیش کیں ۔جن میں باہمی احترام سے ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز ، مذاکرات کے فروغ سے تنازعات و اختلافات پر قابو پانا ، دونوں ممالک کے درمیان  باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی دوبارہ شروعات اور رکاٹوں کو دور کرتے ہوئے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں کا دوبارہ آغاز شامل ہیں ۔ وانگ ای  نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں فریق مل کر چین۔ امریکہ تعلقات کو جلد ازجلد پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here