چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو نمایاں اہمیت دیتی ہے ، عوام کی مرکزی اہمیت پر مبنی انسانی حقوق کے تصور پر عمل پیرا ہے اوراپنےقومی تقاضوںکےمطابق انسانی حقوق کی ترقی کوکامیابی سےآگےبڑھاتےہوئےعالمی سطح پرسراہےجانےوالی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔چین انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق سے وابستہ دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں بھرپور طور پر شریک ہے اورعالمی انسانی حقوق کی گورننس میںچینی دانش اورچینی حل کےتحت تعاون کررہاہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق چین کے تصور ، عملی اقدامات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے اورچین کی جانب سےعالمی سطح پرانسانی حقوق کی گورننس کےبارےمیں اہم خیالات اورتجاویزپیش کریں گے۔ چینی وزیرخارجہ بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرےکی تعمیرکےتصورکوفروغ دیں گے۔