سولہ اکتوبر دو ہزار چودہ کو چینی رہنما شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ میں ایک ورک رپورٹ سنتے ہوئے نشاندہی کی کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج بدعنوانی اور غیر مناسب طریقہ کار سے ہے۔بدعنوانی پر سزا دینے کے ہمارے عزم کو تھوڑا سا بھی متزلزل نہیں ہوناچاہیے۔سزا دینے میں کسی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا ۔
“ایک برےآدمی کو سزا دے کر تمام برے آدمیوں کو ڈرایا جاسکتا ہے”۔اس جملے کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ “ایک اچھے آدمی کا احترام کیا جائے تو تمام اچھے آدمیوں کو خوشی ہوگی۔”بدعنوانی کے خلاف عمل میں بدعنوانی کا ارتکاب کرنے والے ہر فرد کو سزا دی جائے گی تو بد عنوانی کا ارادہ رکھنے والے افراد ڈریں گے اور قانون کے مطابق شفافیت کی راہ پر چلنے والے مطمئن ہوں گے۔