چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور برونائی کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

0

انیس فروری کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان کے چیرمین ملک برونائی کے وزیر برائے امور خارجہ اریوان بن یوسف  کے ساتھ ٹلی فون پر بات چیت کی۔
اریوان بن یوسف نے برونائی کو ہنگامی ویکسین امداد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مشکل وقت میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور برونائی-چین اسٹرٹیجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین برونائی کے ساتھ انسداد وبا کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ تاکہ وبا کے خلاف جنگ میں حتمی فتح حاصل کی جا سکے۔
فریقین نے میانمار کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور آسیان کا یکساں خیال ہے کہ میانمار کو درپیش مسئلہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ جس کو میانمار کے آئین اور قانون کے ڈھانچے کے تحت پرامن طریقے سے حل کرنا چاہئیے۔ تاکہ ملک میں جمہوری منتقلی کو منظم طریقے سے فروغ دیاجاسکے۔ چین کو یقین ہے کہ آسیان ، ایک مضبوط علاقائی تنظیم کی حیثیت سے ، میانمار کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد کے لئے کافی دانش رکھتا ہے ،اوربرونائی آسیان کے چیرمین ملک کی حیثیت سے اہم کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here