وادی گلوان سے متعلق خبروں کی اشاعت کے بارے میں چینی وزارت خارجہ کا اظہار خیال

0

انیس تاریخ کو چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں  ایک صحافی نے پوچھاکہ آج کے “لبریشن آرمی ڈیلی” نے ایک جامع رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ برس جون میں چین اور بھارت کے مابین سرحدی تنازعہ میں چار چینی فوجی شہید ہوگئے تھے اور ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہواتھا۔ اب متعلقہ خبروں کو عام کرنے پر چین کی کیارائے ہے؟

 وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ وادی گلوان میں تنازعہ گزشتہ سال جون میں پیش آیا تھا ، اس واقعے کی ذمہ داری چین پر عائد نہیں ہوتی، اس واقعے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔ دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے مابین تعلقات کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ، چین نے بڑی حد تک  صبروتحمل کامظاہرہ کیا ہے۔تاہم  بھارت نے بار بار  حقائق کو مسخ کیا اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کیا۔ اب “لبریشن آرمی ڈیلی”نے  متعلقہ رپورٹس شائع کی ہیں اور حقائق کا اعلان کیا ہے۔  اس سے لوگوں کو  واقعے کی حقیقت اور سچائی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ ملک کا دفاع کرنے والے ہیروز اور شہداء کا احترام بھی ہے۔

ہوا چھون اینگ نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی امور کو حل کرنے کے بارے میں چین کا موقف ہمیشہ سے مستقل ہے ، اور ہم ہمیشہ سرحدی علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے بات چیت کے ذریعے تنازعات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ  سرحدی مسئلے کو مناسب پوزیشن پر رکھا جائے گا  اور ہم سرحدی علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کی طویل مدتی ، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اور یہی دو ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات میں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here