زمبابوے کے محکمہ صحت نے اٹھارہ تاریخ کو کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسینیشن کا آغاز کیا۔ ملک بھر میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملہ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سمیت دیگر ہائی رسک مقامات پر کام کرنے والوں کو سب سے پہلے چین کی طرف سے فراہم کردہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔
اسی روز زمبابوے کے نائب صدر اور وزیر صحت چیونگا کو ہرارے کے ولکنز ہسپتال میں چین کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح وہ ویکسن لگوانے والے پہلے زمبابوی شہر ی بن گئے۔
ویکسینیشن کے بعد انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چین نے زمبابوے کی امداد کے لیے دو لاکھ ویکسین فراہم کی ہیں۔ وہ چین کی تیار کردہ ویکسین کے بارے میں پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید ویکسین آنے کے بعد، ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں کی مرحلہ وار ویکسینیشن ہوگی۔