سترہ تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، جشن بہار کے دوران چینی صارفین نے خریداری اور کھانے پینے کی اشیاء پر کل 821 ارب چینی یوان خرچ کیے جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 28.7فیصد زیادہ ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد وشمار نئے سال میں چینی معیشت کو بھر پور قوت محرکہ فراہم کریں گے۔
رواں سال جشن بہار کے دوران کھپت کے شعبے میں کئی خصوصیات نمایاں رہیں۔ پہلی یہ کہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران خریداری کے پلیٹ فارمز کی بندش نہیں ہوئی۔ جشن بہار کی تعطیلات کے پہلے چھ روز میں آن لائن اخراجات کی کل مالیت 120 ارب یوان رہی۔اخراجات کے معیار میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔اس کے علاوہ اخراجات کی نئی اقسام بھی سامنے آئی ہیں۔مثلاً فلمی باکس آفس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
خوبصورت زندگی کی جستجو میں مصروف چینی لوگ چینی معیشت کی بھرپور اندرونی قوت ہیں۔ دو ہزار بیس میں وبا کے باوجود جی ڈی پی میں کھپت کا تناسب 54.3% رہا جو حالیہ برسوں میں بلند ترین معیار تھا۔
دنیاکی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین میں صارف مارکیٹ کی ترقی عالمی معیشت کے لیے بھی خوش خبر ی ہے۔درآمدی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ چینی مارکیٹ حقیقی معنوںمیں عالمی مارکیٹ بن رہی ہے۔