حالیہ دنوں متعدد ممالک کے سیاست دانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے چینی عوام کو نئے چینی سال کی آمد کے موقع پر تہنیتی پیغامات ارسال کئے ہیں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل ، تاتیانا وال وویا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ چینی عوام کو نئے چینی قمری سال کے موقع پر مبارک باد پیش کرتی ہیں اور دعا کرتی ہیں کہ چینی عوام نئے سال میں خوشحال اور صحت مند رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 نےہمیں بتایا ہے کہ اگر ہم مل کر کام کرتے ہیں اور ترقی کی راہ پر کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتے تو ، ہم انسانیت کو درپیش کسی بھی چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔ اگلا سال بہت اہم ہے۔ 2021 بیل کا سال ہے، بیل مضبوطی اور طاقت کی علامت ہے۔ میں خلوص دل سے آپ سب کے لئے خوشیوں سے بھرپور ، صحت مند اور خوشحال نئےسال کی دعا کرتی ہوں۔