حالیہ دن ، ایتھوپیا کی صدر سحلے وورک نے صدر شی جن پھنگ کے نام نئے چینی قمری سال کا تہنیتی پیغام بھیجا۔
سحلے وورک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیل کے نئے چینی سال کے موقع پر ، وہ ایتھوپیا کی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتےہوئے ، صدر شی جن پھنگ اور ان کے توسط سے چینی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہیں ۔ گزشتہ سال دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی ۔ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون نتیجہ خیز ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کی کہ دونوں ملکوں کے مابین جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نئے سال میں ایک اعلی سطح پر پہنچ جائے گی۔ سحلے وورک نے نئے سال میں صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کی لیےخوشحالی و صحت کی دعا بھی کی ۔