روس کی یورپی یونین سے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی

0

 ماسکو: روس نے دھمکی دی ہے ک اگر صدر ولادیمیر پوتن پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کردیں گے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس  وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے یہ بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں نے یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here