چین کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے انتظامی ضوابط قانون کے مطابق اور معقول ہیں ،یورپی یونین میں چینی مشن

0

تیرہ فروری  کویورپی یونین میں چینی مشن کے ترجمان نے  چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر  پابندی سےمتعلق یورپی یونین کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے انتظامی ضوابط قانون کے مطابق،معقول اور دنیا کے بیشتر ممالک کے عمومی انتظامی اقدامات سے ہم آہنگ  ہیں۔ غلط  اطلاعات کا مقابلہ  کرنے میں کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ  چین کے بارے میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی رپورٹس نےچین کے متعلقہ انتظامی ضوابط  کی سنگین خلاف ورزی کی ہے ، خبروں کی سچائی اور حقیقت پسندی کےاصول کو توڑ ا ہے ، چین کے قومی مفادات کونقصان پہنچایا ہے اور  چینی قومی اتحاد کو سبوتاژ کیا ہے۔اس لیے اب چین میں بی بی سی کی نشریات کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے ، اور نئے سال میں دو بارہ نشریات کے لیے ان کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔یہ اقدام چین نے اپنی قومی خودمختاری اور مفادات کے تحفظ کے  لیے کیا ہے اور یہ بالکل جائز ہے ۔یہ خبروں کی سچائی اور وقار کے لیے بھی طاقت ور تحفظ ہے جو معقول اور قانونی ہے۔ 
ترجمان نے مزید  کہا کہ سچائی ، حقائق پر مبنی ،منصفانہ رویہ ،  خبروں کی رپورٹنگ کے بنیادی تقاضے اور پریس کی آزادی کی اہم شرائط ہیں ۔غلط اطلاعات سے مقابلہ کرنے میں کسی بھی قسم کا دوہرا معیار نہیں اپنایا جاناچاہیے۔ دوہرے معیار کے تحت پریس کی آزادی صرف افواہوں اور من گھڑت معلومات کے پھیلاو کی آزادی ہی ہوسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY