جشنِ بہار منانے کی خصوصی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر پرجوش ردعمل

0

چین کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے جشنِ بہار کی خصوصی تقریب میں صدر شی جن پھنگ کے خطاب پر پرجوش رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ وہ ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد میں بھر پور انداز میں شریک ہوں گے۔
ووہان کے رہائشی حو چھن وے نے کہا کہ صدر نے اپنی تقریر میں انسداد وبا کی جنگ کا ذکر کیا۔اس جدوجہد میں ایک رضاکار کی حیثیت سے میں بہت متاثر ہوا۔ پچھلے سال ، نئے سال کے موقع پر ، ہم گھر سے باہر نہیں جا سکتے تھے۔مگر اب ہم اس جنگ میں فتح یاب ہو گئے ہیں اور ہمیں اپنی فتح کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔ ملک کی مضبوطی و طاقت ہم کو بتاتی ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی مشکل پر قاپو پا سکتے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحال معاشرے کی تعمیر ، اور پہلے صد سالہ اہداف کی تکمیل ، چین کی تاریخ کا سنگ میل ہیں ۔ چینی قوم کے اس روایتی تہوار پر ، سنکیانگ کی اکوٹو کاؤنٹی کے عوام نے روایتی گیتوں اور رقص کے ساتھ غربت کے خاتمے کے بعد پہلا جشن بہار منایا ۔کاؤنٹی کے چرلون ٹاؤن کی نائب سربراہ آسیا تورسن نے کہا کہ یہاں اقلیتی قومتیوں کے لوگ پہاڑوں سے نکل کر نئے گھروں میں
منتقل ہو چکے ہیں جو تمام تررہائشی سہولیات سےآراستہ ہیں ۔ ہمارے عوام ملک و قوم کی ترقی سے مستفید ہو رہے ہیں اور دل کی گہرائیوں سے اس خوشی کو محسوس کرسکتے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY