امریکی انٹیلی جنس پر انحصار نہ کریں،ڈبلیو ایچ او کے ماہرین ٹیم کے ارکان کی رائے

0

امریکی وزارت خارجہ نے حال ہی میں نوول کوروناوائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے سے متعلق چین-ڈبلیو ایچ او جوائنٹ ایکسپرٹ گروپ کی ٹریس ایبلٹی رپورٹ کی شفافیت کے بارے میں اپنے نام نہاد “شکوک” کا اظہار کیا۔   چین کا دورہ کرنے والی ڈبلیو ایچ او کی ماہر  ٹیم کے ایک رکن  پیٹر ڈاس زاک نے ٹویٹر پرکہا کہ  “براہ کرم امریکی انٹیلی جنس پر زیادہ انحصار نہ کریں جو  ٹرمپ کی قیادت میں رہ کر ،حقیقت سے بہت دور جا چکی ہے۔ سچ کہا جائے تو ، یہ بہت سے طریقوں سے غلط ہے۔”

نو فروری کو ، نوول کوروناوائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے سے متعلق چین-ڈبلیو ایچ او جوائنٹ ایکسپرٹ گروپ نے ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس پریس کانفرنس میں ، ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے سربراہ ، پیٹر بین ایمبارک نے کہا کہ اس بات کا قطعاً امکان نہیں ہے کہ وائرس ووہان لیبارٹری سے نکلا ہو اورآئندہ اس حوالے سے مطالعہ نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ، رائٹرز کے مطابق ، بائیڈن انتظامیہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کا نام نہاد “آزاد تجزیہ” کرے گی ۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے نو تاریخ کو کہا کہ امریکی حکومت نے ڈبلیو ایچ او کی مذکورہ تحقیق  میں حصہ نہیں لیا  ، لیکن امریکی حکومت  ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں پیش کئے جانے والے تجزیے اور اعداد و شمار کا بغور جائزہ لینے کا خواہش مند ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here