سی ایم جی کا “جشن بہارایوننگ گالا 2021 “،عالمی ناضرین کو شاندار ثقافتی شو سے لطف اندوزہونے کی دعوت

0

گیارہ فروری کی شام نئے چینی قمری سال کے آغاز کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “جشن بہار ایوننگ گالا 2021 ” پیش کیا گیا، جو رنگا رنگ پروگراموں اور اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجیز کا حسین امتزاج تھا۔ یہ ایوننگ گالا پوری دنیا کے ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔
“جشن بہار ایوننگ گالا ” ایک بڑا ثقافتی پروگرام ہے جو ہر سال چینی قمری سال کے آغاز کےموقع پرچائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کیا جاتاہے۔ اس گالا میں موسیقی، رقص اور اوپرا جیسی فنون لطیفہ کی بہت سی لطیف اشکال موجود ہوتی ہیں۔ 30 سال سے زائد عرصے سے ، نئے سال کے آغازپر چینی خاندانی ملاپ کے موقع پر جشن بہار ایونینگ گالا دیکھنا چینی لوگوں کا ایک معمول بن گیا ہے۔
اس سال جشن بہار گالا میں چین کی روائتی ثقافت ،چین کی غربت کے خاتمے اور انسداد وبا میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ رواں برس امریکہ ، فرانس ، اٹلی ، روس ، جاپان ، برازیل ، آسٹریلیا ، ہندوستان ، متحدہ عرب امارات ، ملائشیا اور جنوبی افریقہ سمیت 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 600 سے زیادہ میڈیا اداروں نے ایوننگ گالا کو نشر اور رپورٹ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY