دس فروری کو چین کی ریاستی کونسل کے انسداد وبا کے مشترکہ میکانیزم کی پریس کانفرنس میں صحت عامہ کے قومی کمیشن نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کےخلاف ویکسینیشن کا کام بخوبی جاری ہےاور نو فروری تک ملک میں کل405.2 لاکھ ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔
ترجمان می فنگ نے کہا کہ حالیہ ہفتے میں متعلقہ صوبوں میں وبا ئی صورتحال کو موثر طور پر کنٹرول لیا گیا ہے۔لیکن جشن بہار کی آمد کے موقع پر وبا پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوگا ، ہمیں محتاط رہنا چاہیے ۔