چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور چینی ریاستی کونسل نے دس فروری کو بیجنگ میں جشن بہار کی آمد کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں چینی صدر ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خطاب کرتے ہوئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے ملک کی مختلف قومیتوں ، ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں کے ہم وطنوں ، تائیوان اور بیرون ملک مقیم چینی ہم وطنوں کو جشن بہار کی مبارک باد پیش کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں ہمہ گیر خوشحال معاشرے اور پہلےصدسالہ ہدف کی تکمیل چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ، چین کی ترقی اورچینی قومی تہذیب کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
ہمیں دوسرا سو سالہ ہدف کو پورا کرنے کے لیے مزید کوشش کرنی چاہئیےتاکہ انسانی امن و ترقی کے نصب العین کے لیے مزید خدمات سرانجام دی جاسکیں۔
شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ چینی ثقافت میں بیل ،محنت اور طاقت کی علامت ہے۔ بیل کے سال میں ہم نئے عہد میں شاندار تاریخ بنانے کے لیے بیل کی طرح محنت کریں گے۔