نوول کورونا وائرس کے ماخذ کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا ہے ،چین۔ڈبلیو ایچ اورمشترکہ ٹیم کا بیان

0

چین اور ڈبلیو ایچ او کی مشترکہ ٹیم نے نو تاریخ کو ووہان میں ایک میڈیا بریفنگ کےدوران نوول کورونا وائرس کے ماخذ  کی تلاش سے متعلق آگاہ کیا۔ڈبلیو ایچ او کی ٹیم میں شامل ماہر پیٹر بین ایمبارک نے کہا کہ ماہرین نے وائرس کے پھیلاو کا سائنسی جائزہ لیا ہے اور  وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے امکانات پر تحقیق کی گئی ہے۔انہوں نےوائرس کی کسی لیبارٹری میں تیاری کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق نہیں کی جائے گی۔پیٹر نے مزید کہا کہ کووڈ-۱۹ کے ماخذ کی تلاش کے بارے میں عالمی ادارہ صحت نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے نمونے اکھٹے کرے گا۔  
مشترکہ ٹیم میں شامل چینی ماہر لیانگ وان نیئن  نے کہا کہ ووہان میں دسمبر 2019 میں کچھ افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے تاہم ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہےکہ ہوا نان کی سی فوڈ مارکیٹ میں وائرس کیسے آیا  ۔  یہ مارکیٹ وائرس پھیلاو کےمقامات میں سے ایک ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY