چین دیگر ممالک کو ویکسین کی امداد فراہم کر رہا ہے،چین کی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے آٹھ تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے پاکستان سمیت ترپن ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی امداد فراہم کی ہے اور بائیس ممالک کو ویکسین کی برآمد  کر رہا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ مختلف طریقوں سے ویکسین کےحوالے سے تعاون کرتا رہے گا اور ضرورت کے مطابق اپنی صلاحیت کے تحت حمایت و مدد کی فراہمی جاری رکھے گا تاکہ وبا پر  جلد سے جلد قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے حقیقی خدمات سرانجام دی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY