چین سرمائی کھیلوں میں بہترین عالمی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے تیار ہے:تھامس باک

0

بیجنگ سرمائی اولمکپس کے آغاز میں ایک سال رہ گیا ہے ۔ اس حوالے سے۴ فروری کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نے چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیوں کے نام ایک تہنیتی خط بھیجا اور چائنا میڈیا گروپ کے تمام اہلکاروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ
بلاشبہ کووڈ-۱۹ کے باعث  کافی چیلنجز سامنے آئے ،لیکن ہم اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ چین ، سرمائی کھیلوں میں بہترین عالمی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ 
تھامس باک نے  حا ل ہی میں شی جن پھنگ کے ساتھ  اپنی ٹیلی فونک بات چیت کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہا کہ دونوں اس پرمتفق ہیں کہ اولمپک گیمز کااحترام ازحد ضروری ہے اور انہیں  کسی بھی طرح کے سیاسی تنازعات سے بالاتر  ہونا چاہیئے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے اولمپک گیمز کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس اتحاد سےمزیدطاقتورہوجائیںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here