جرمنی اور فرانس کےرہنما ،متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کومضبوط بنانے پر متفق

0

پانچ فروری  کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون نے آن لائن دفاعی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔  ٹرانزٹلانٹک تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر  نےکہا کہ اگرچہ یورپ اور امریکہ کے درمیان بے حد اتفاق رائے موجود ہے ،لیکن یورپ کو  چین سے متعلق ایک آزاد پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے، اور کثیرالجہتی کے دفاع سمیت دیگر شعبوں میں یورپ کو چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔
انجیلا مرکل کا کہناتھا کہ ڈیجیٹل عہد میں  وہ “مکمل ڈیکوپلنگ کی بھرپور مخالفت کرتی ہیں۔” فرانسیسی صدر  میکرون بھی یکساں خیالات رکھتے ہیں اور ان کا بھی یہی ماننا ہے کہ یورپ کے لیے بےحد ضروری ہے کہ وہ آزادانہ فیصلے کرنے کے قابل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کےمیدان  میں قابل اعتماد ساتھی  چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY