ووہان کادورہ کرنےوالےڈبلیوایچ اوکےماہرین کےبیانات سےچین مخالف لوگوں کی مایوسی میں اضافہ

0

ڈبلیوایچ اوکی ماہرٹیم تین تاریخ کوچارگھنٹےووہان وائرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں رہی اور “ووہان وائرس لیبارٹری” کادورہ کیا۔ اس دورےکےبعد،ڈبلیوایچ اوکےماہرگروپ کےرکن،روسی طبی ماہرڈیوڈکوف نےاس لیبارٹری سےنوول کوروناوائرس کے “لیک” ہونےکےسوال پرکہاکہ ووہان لیبارٹری اچھی طرح سےلیس ہےاور “میں یہاں سےکسی وائرس کےباہرنکلنےکاتصورنہیں کرسکتا “۔

 ماہرگروپ کےایک اورممبر،پیٹرڈاسک نےکہا، “میں اس لیبارٹری کےبارےمیں اچھی طرح جانتاہوں،اوراس میں ہونےوالےسائنسی تحقیق کےبہت سارےبہتریننتائج برآمدہوئےہیں۔” انہوں نےیہ بھی کہاکہ اس لیبارٹری کی تحقیق وائرس کی حقیقت کوجاننےکےبہت قریب ہے،شایداسی لیےکچھ لوگ اس کوبدنام کرناچاہتےہیں،یہ  “بہت ستم ظریفی” کی بات ہے۔

عالمی ادارہ صحت نےحال ہی میں نوول کوروناوائرس کےماخذکاسراغ لگانےکےلئے،چین کےشہرووہان میں تحقیقات کےلئےایک ماہرٹیم بھیجی ہے۔ماہرین کی ٹیم نےووہان وائرس لیبارٹری کےبارےمیں مثبت خیالات کااظہارکیاہے ۔یادرہےکہ اس لیبارٹری کوبعض لوگوں نےاپنےتعصب کی بنیادپربارہاتنقیدکانشانہ بنایاتھا۔ ماہرین کی ٹیم نے “لیبارٹری کےمحفوظ ہونےپراپنےاعتمادکااظہارکیاہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY