سی جی ٹی این کا آف کام کی طرف سے برطانیہ میں سی جی ٹی این کے نشریاتی لائنس کو منسوخ کرنے پرمایوسی اور مخالفت کا اظہار

0

چائناگلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےآفکام کی طرف سےبرطانیہ میں سی جی ٹی این کےنشریاتی لائنس کومنسوخ کرنےاورلائنس کومنتقل کرنےکی درخواست قبول نہ کرنےپرمایوسی اورشدیدمخالفت کااظہارکیاہے۔

سی جی ٹی این نےاپنےایک بیان میں کہاکہ سی جی ٹی این ایک بینالاقوامی میڈیاادارہ ہےجواپنی پیشہوارانہ امتیازکیلئےعالمی شہرت رکھتاہے۔ اورچین اوردنیاکومتنوع اورکثیرنقطہ نظرسےجاننےمیں دنیابھراوربرطانیہ کےناظرین کیلئےمثبت کرداراداکررہاہے۔

بیان میں کہاگیاکہ ہم سمجھتےہیں کہ سی جی ٹی این کی نشریات برطانیہ کےناظرین کےلیےمفیدہیں،ہم ہرملک کےمقامی قانون اورضابطوں کااحترام کرتےہیں اوردنیاکےناظرین کومتوازن اورمتنوع اندازمیں خبریں پہنچاتےہیں،ہم اعتماد،تعاون،رابطوں اورافہام وتفہیم میں اضافےکیلئےاپنی خدمات سرانجام دیتےرہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY