برطانیہ میں سی جی ٹی این کے لائسینس کی منسوخی تعصب سے بھرپور روئیے کی عکاسی ہے، چینی وزارت خارجہ

0

پانچ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے معمول کی پریس کانفرنس میں برطانوی مواصلاتی انتظامیہ کی جانب سے برطانیہ میں سی جی ٹی این کےلینڈنگ رائٹس کی مطعلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسے تعصب سےبھرپور فیصلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ اس فیصلے سے چینی میڈیا کی بقا کو خطرات سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے معمول کے تبادلوں اور سیاسی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ ایک ذمہ دار بین الاقوامی پیشہ ور میڈیا ادارے کی حیثیت سے ،سی جی ٹی این نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صحافتی اخلاقیات کی پاسداری کی ہے۔ سی جی ٹی این نے ہمیشہ حقائق ، انصاف اور سچائی پر مبنی مواد نشر کیا ہے۔ ادارے نے ہمیشہ برطانوی قوانین کی پابندی کی ہے۔ وانگ وین بین نے نشاندہی کی کہ برطانوی فریق نےحقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے، سی جی ٹی این کی رپورٹنگ میں مداخلت کی ہے ۔ یہ
سیاسی جبر اور کھلا دوہرا رویہ ہے۔وانگ وین بین نے برطانوی فریق پر زور دیا کہ وہ اپنی غلطی کو درست کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY