تین فروری کو ، چائنا میڈیا گروپ کے تحت بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی نے “دسویں عالمی ویڈیو میڈیا فورم” کی آن لائن میزبانی کی۔ دنیا کے 42 ممالک اور خطوں میں 56 میڈیا تنظیموں کے 63 شرکاء نے عالمی میڈیاکے باہمی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ۔ چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نےاجلاس سے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ سی ایم جی عالمی میڈیا کے ساتھ پروگراموں کی شیئرنگ ،مشترکہ پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ ، کاپی رائٹ ٹرانزیکشنز ، ٹکنالوجی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ اور اہلکاروں کےتبادلے کے معاملے میں اعلی سطح کے تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اعتماد سے ہی تعاون کیا جاسکتا ہے ، صرف تعاون سے ہی جیت جیت کا حصول ممکن ہے۔
شن ہائی شونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ موجودہ دنیا غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام سے دو چار ہے ، عالمی معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے ، اور بین الاقوامی نظم مستحکم نہیں ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے بار ہار بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے تعاون پر زور دیا ہے۔ بحران کے وقت ، تمام ممالک کو “مشترکہ مشاورت ، مشترکہ شراکت ، اور مشترکہ فوائد” کے اصول کے مطابق تعاون کرنا چاہئے۔