چار تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے جنیوا میں چین کے مستقل مشن اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کی جانب سے سنکیانگ کے حوالےسے دی گئی ویڈیو پریزنٹیشن کے بارے میں ایک سوال کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ”سنکیانگ ایک اچھی جگہ ہے” کے عنوان سے دی جانے والی اس ویڈیو پریزینٹیشن کو جنیوا میں تعینات بیس ممالک کے سفیروں سمیت پچاس ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں نے دیکھا۔ جن میں اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے عہدیدار، انسانی حقوق کونسل کے خصوصی میکانزم کے ماہرین اوردیگر معزز ین شامل تھے۔ اس ویڈیو میں سنکیانگ کے سماجی استحکام ،معاشی خوشحالی اور لوگوں کےبہتر معیار زندگی کی عکاسی کی گئی، جسے دیکھنے والوں نے بہت زیادہ سراہا۔
وانگ وین بین نے کہا کہ روس اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سفیروں نے اپنی تقاریرمیں کہا کہ سنکیانگ کی مختلف پہلوؤں سے ترقی اور عام لوگوں کی خوشگوار زندگی قابل تحسین ہے۔ مقریرین نےسنکیانگ میں پائیدار ترقی کے فروغ ، معاشرتی امن کے قیام ، انسانی حقوق کے تحفظ ، اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے چینی حکومت کی کاوشوں کی بھر پور تعریف کی۔