چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تین تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین ویکسین تعاون کے عالمی منصوبے ” کووایکس ” میں شریک ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ بھرپور رابطہ برقرار رکھا گیاہے تاکہ ویکسین کو عالمی سطح پرعوامی مصنوعات بنانےاور ترقی پزیر ممالک میں قابل رسا ئی اور کم قیمت ویکسین کی فراہمی کے لیے مل کر کام کیا جائے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی درخواست کی روشنی میں چین نےخاص طور پر ترقی پزیر ممالک کی فوری ضروریات کے لئے ” کووایکس ” کےتحت ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ چین کی جانب سے ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینے ، انسداد وبا سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے ، اور انسانی صحت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو عملی جامہ
پہنانے کے لئے اٹھایا جانے والا ایک اور اہم اقدام ہے۔
ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی برادری میں وسائل کے حامل تمام ممالک مذکورہ منصوبے کی حمایت کے لیے سرگرم طور پرشریک ہوںگے۔