ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کیلئے ٹرانس ہمالیہ بین الاقوامی تعاون فورم کا انعقاد

0

دو فروری کو چین کی وزارت خارجہ اور  تبت خود اختیار علاقے کی حکومت  کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ کے فروغ  کیلئے ٹرانس ہمالیہ بین الاقوامی تعاون فورم آن لائن منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون,آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم کیون میشال روڈ  ،چین کے نائب وزیر خارجہ لوجیاؤ حوئی ، پاکستان کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سیدسمیت سولہ ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں کے اہلکاروں اور سکالرز نے  فورم میں شرکت کی۔
چین کے نائب وزیر خارجہ لو جیاؤ حوئی نے فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ چین موحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھر پور حصہ لے رہا ہے اور اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔چینی رہنماوں نے ہمیشہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کو اہمیت دی ہے اور اس حوالے سے مختلف عالمی ماحولیاتی  فورم میں شرکت کی ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے متعلقہ  سمٹ میں  چین  کے عزم کا اظہار کیاہے اور اپنے  وعدوں کو پورا کرنے کے لئے مسلسل حقیقی اقدامات کا ا علان  کیا ہے۔ان اقدامات
سے چین کی طرف سے ماحولیاتی تبدیل سے نمٹنے کی خواہش ، سرسبز اور پائیدارترقی  کو بر قرار رکھنے  کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ موسمیاتی تبدیل ہماری موجودہ نسل کو درپیش مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے مقابلے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے پیرس معاہدہ کی حمایت اور فروغ  کیلئے چین کی کوششوں کو خوب سراہا اور ماحولیاتی تبدیل سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون میں پاکستان کی طرف سے خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
 شرکاء نے سطح مرتفع کے علاقے میں ماحولیاتی تحفظ، ماحولیاتی تبدیل کے عالمی تعاون، لو کاربن اور پائیدار ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here